اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ریلی نکالنے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمن کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو شوکاز نوٹس لیا قت آباد میں 26نومبر کو ریلی نکالنے پر جاری کیا گیا ایم کیو ایم نے نائن زیرو کے قریب سے ریلی نکالی تھی جس کو مزار قائد کے پاس پولیس رکاوٹیں کھڑی کرکے آگے جانے سے روک دیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قریب قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھاریلی کے اگلے روز کراچی کی پولیس نے بغیر اجازت ریلی اور جلسہ کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے 10 رہنماو¿ں کے خلاف مقدمہ درج کیادوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شہری رحمن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس 29 نومبر کی ریلی نکالنے پر جاری ہوا۔پیپلز پارٹی نے یہ ریلی کلفٹن میں بلاول ہاو¿س سے شہر کے مغربی علاقے مواچھ گوٹھ تک نکالی گئی تھی، ریلی کی قیادت شیری رحمن کر رہی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماﺅں سے سات روز میں جواب طلب کرلیا ہے