اسلا م آباد (این این آئی)عمران خان کا پارٹی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ-پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے بلدیاتی الیکشن کی مہم کے دوران یہ اعلان کیاتھاکہ وہ 5دسمبر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد 6 دسمبر کو کراچی کادورہ کرکے جیت کاجشن منائیں گے،تاہم جماعت اسلامی سے اتحاد کرنےوالی تحریک انصاف کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور پارٹی کے کراچی ڈویژن کے آرگنائزرعلی زیدی بھی اپنی نشست ہارگئے،ایم کیوایم کی واضح اکثریت سامنے آنے کے بعدعمران خان نے اپنادورہ کراچی ملتوی کردیا۔ادھرتحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،جس میں الیکشن کے رزلٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اورشکست کی وجوہ پربھی غورکیاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان آئندہ چندروزمیں کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں-