اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ لائرونگ کے مرکزی صدر امانت علی غالب سوختہ ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی طرف سے پیمراکو آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر) پرویز مشرف کے بارے میںآ ن ائیرہونے پر پابندی کے لئے دئیے گئے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کس حیثیت میں بیان بازی کررہی ہیں،وضاحت کریں؟۔مریم نواز آئندہ 72گھنٹے میں پرویز مشرف سے تحریری طور پر معافی مانگیں وگرنہ مریم نواز کو قانونی نوٹس جاری کردیا جائے گا اور ضابطہ دیوانی و فوجداری کے تحت مجاز فورم پر مریم نواز شریف کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔