لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا شورمچانے والوں کواپنی شکست سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کیامیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کے لئے دن رات ایک کر دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام ملک میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتے اور احتجاجی سیاست سینفرت کرتے ہیں ہیں، اس لئے انہوں نے الزام تراشی ،جھوٹ، منافقت اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو یکسر رد کر دیا۔