اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے امریکہ میں دہشتگردی کے واقعہ میںمبینہ طورپر ملوث تاشفین ملک سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں تاکہ ان کے متعلق تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کیاجا سکے ، پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے تاشفین ملک کے پاکستانی شہریوں سے روابط کی تفصیلات اورثبوت جمع کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ آن لائن ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت کے بعد کیاگیاہے ۔ پاکستانی حکام نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دہشتگر دانہ واقعہ کی مبینہ حملہ آور تاشفین ملک سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں ۔پاکستانی حکام نے امریکہ کی داخلی سلامتی ایجنسی کے حکام کے ساتھ مل کر سان برنارڈینو میں فائرنگ کرنے والی پاکستانی نثراد خاتون تاشفین ملک کے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں ۔واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق خاتون حملہ آور پاکستانی شہری ہے تاشفین ملک کو پاکستان سے ویزا جاری ہوا ہے جبکہ ان کے پاکستان میں لال مسجد کے امیر مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تصاویر بھی وزیر اعظم پاکستان کو دیکھائی گئی ہیں ۔وفاقی حکومت کی جانب سے واضح ہدایات کے بعد پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے تاشفین ملک کے پاکستانی شہریوں سے روابط کی تفصیلات اورثبوت جمع کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے ۔