جھنگ(آن لائن)جھنگ سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شیخ محمد اکرم کے تینوں صاحبزادے کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شیخ محمد اکرم کے صاحبزادے وارڈ نمبر14سے شیراز اکرم،وارڈ نمبر26سے فواد اکرم جبکہ وارڈ نمبر36سے شیخ نواز اکرم کونسلر منتخب ہوئے۔ایم این اے شیخ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے تینوں صاحبزادے منتخب ہوئے،انہوں نے10سال سے لوگوں کی خدمت کی اور اس کا صلہ انہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد صرف صوبائی حکومت کا کام نہیں،صوبائی حکومت نے پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔