کراچی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے ضلع شرقی کی یونین کونسل 18 سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کراچی میں پہلا بڑا اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے ضلع شرقی کی یونین کونسل 18 میں 4933 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔