کوئٹہ ( نیوزڈیسک )چین نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی ۔پاکستان کا سب سے بڑامنصوبہ شروع کرنے کااعلان ۔بھارت کونئی پریشانی لاحق ہوگئی ۔بلوچستان حکومت نے گوادر میں عالمی سطح کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے 4300ایکڑاراضی مختص کردی ، چین کے اشتراک سے نئے سال کے آغاز پر گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کردی جائے گی اور یہ منصوبہ تیس ماہ میں مکمل ہوگا۔بلوچستان حکومت کے ایک ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں اداے کو بتایا کہ گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 12 ہزار فٹ ہوگی ، اس طرح یہ پاکستان کاسب سے بڑائیر پورٹ ہوگاجس میں سفر کی جدید ترین عالمی معیار کی سہولیات ہوں گی۔گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف جنوبی وسط اشیا اور مڈل ایسٹ کے تجارتی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ علاقائی ٹرانسپورٹ اور تجارت کیلئے بھی گوادر مرکزی حیثیت کا حامل پورٹ بن جائے گا۔بلوچستان حکومت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ گوادر کے عوام کیلئے اس شہر اور علاقے کی ترقی کے عمل میں بھر پور شرکت صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت داری کے لیے اہم اقدامات وفیصلہ سازی کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان خصوصا گوادر کے عوام پر ترقی کے اثرات نمایاں ہوسکیں۔گوادر کی صنعتی ترقی کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے بھی ریلوے اسٹیشن اورریلوے یارڈ کی تعمیر کیلئے 91کروڑ روپے کی لاگت سے اراضی خرید کرلی ہے جبکہ گوادر کا شغر روڈ پرریلوے لائن بچھانے کے لیے بھی جامع منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔