راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی کامیئرکس کاہوگا؟ بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق اب تک ن لیگ راولپنڈی میں چیرمین کے 22امیدوارکامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوارکے جیتنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم شیخ رشید کے پاس ایک چیرمین کی نشت ہے جبکہ ایک آزادامیدوارکامیاب ہوگیاہے جبکہ ایک نشت پرلڑائی جھگڑے کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں ۔جبکہ پنجاب کی 2497 نشستوں میں سے450 کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن میں آزاد امیدوار 220 نشستوں کے ساتھ سرفہرست چل رہے ہیں جبکہ ن لیگ 185 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔