کراچی(نیوزوڈیسک)کراچی میں بلدےاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج(ہفتہ) ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شہر بھر میںزبردست جوش و خروش سے انتخابی مہم کے سلسلے میں رات گئے تک کارنر میٹنگز جاری رہیں۔ کراچی میں اصل مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی و تحریک انصاف کے دو جماعتی اتحاد سے ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم(حقیقی) بھی انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی میں میئر کون بنے گا؟ اس حوالے سے جواری بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔اربوں روپے کا جوا کھیلا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق میئر کے الیکشن تک 7سے10 ارب روپے تک کا جوا کھیلا جانے کا امکان ہے۔ اس میں ملائیشیا،جنوبی افریقہ،بنکاک،ہانگ کانگ اور کراچی کے بکی پیسہ لگا رہے ہیں۔جواریوں کی زبان میں ایم کیو ایم کا ریٹ 35پیسے،جماعت اسلامی کا ریٹ1.30 پیسے پیپلز پارٹی کا ریٹ2روپے 50 پیسے اور تحریک انصاف کا ریٹ 82 پیسے مقرر کیا گےا ہے۔ یہ ریٹ دبئی سے کھولے گئے ہیں۔ بکیوں نے ایم کیو ایم کو فیورٹ قرار دےا ہے۔ ناظم آباد کے ےعقوب سندھی کو بکیوں کو کنٹرول کرنے کا ذمہ دار مقرر کیا گےا ہے۔کراچی کا مقامی ڈی ایس پی بنکاک کانیٹ ورک چلا رہا ہے۔
کراچی کا انتخابی دنگل ،جواری میدان میں آگئے ،فیورٹ کون؟ بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































