بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اورنج لائن ٹرین ،تحریک انصاف نے اہم مطالبہ کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزوڈیسک )چےئرمےن تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ضد اور انا چھوڑ کر رحم کرے اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں اورنج لائن ٹرین کے اتنے بھاری بھر کم منصوبے پر نظر ثانی کرے ،165ارب روپے کے اس منصوبے کی بجائے اہل لاہور کو پینے کا صاف پانی ،تعلیم ،صحت اور روزگار کی ضرورت ہے ،ہم نے کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیے جبکہ ٹرین منصوبے کے نام پر انہی غریبوں کو بے گھر کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ، سول سوسائٹی اور لاہور کے شہریوں کا احتجاج درست ہے تحریک انصاف مکمل حمائیت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بالخصوص این اے122اور پی پی147کی کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔عبدالعلیم خان نے گڑھی شاہو اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے رہائشیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میگا منصوبوں کے نام پر کرپشن کی رال ٹپکتی ہے اور اصل معاملہ زیادہ سے زیادہ کمیشن کھانے کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کے 165ارب روپے سے صرف 40ارب روپے ٹرین پر خرچ ہونے ہیں جبکہ 125ارب روپے “من پسند کاروائیوں” پر لگائے جائیں گے ۔عبدالعلیم خان نے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف ان کا بھرپور ساتھ دے گی اور انہیں گھروں سے بے دخل کرنے کی پالیسی کے خلاف مزاحمت کی جائے گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہو ر شہر دن بدن مسائلستان بنتا جا رہا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کا راگ آلاپ رہے ہیں ،اس موقع پر شہریوں نے ساتھ دینے پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…