پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

31اعلیٰ سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) اینٹی کرپشن کمیٹی نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث 31 سرکاری افسران کی گرفتاری اور 6 کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی زیرصدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے محکمہ ریونیو، آبپاشی، بلدیات اور رورل ڈویلپمنٹ کے ایسے 6 افسران کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا جو سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ اور بدعنوانی میں ملوث تھے۔ کمیٹی نے محکمہ بلدیات کے افسر عبدالقوی خان کے خلاف اراضی کی جعلی دستاویزات بنانے پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تجاوزات ختم نہ کرانے پر ڈی سی جامشورو کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران ایسے 31 سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مالی بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جعلی فائلیں بنانے سمیت اہم ریکارڈ غائب کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…