بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

الزامات نہیں حقیقت، تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کودے دیئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)الزامات نہیںحقیقت،تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کودے دیئےالزامات نہیں حقیقت،تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کودے دیئے. تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات کے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی کے ذریعے ’’جتوانے ‘‘کیلئے ریٹر نگ آفیسر کے ملوث ہونے کے حوالے سے آڈیو ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ووٹنگ کے ذریعے دھونس اور دھاندلی کے بعد اب تحر یک انصاف کے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی جیت کو ہار میں بدل رہے ہیں ‘ہم ملک محاذآرئی اور احتجاج کی سیاست نہیں چاہتے مگر ہمیں اور عوام کو اتنا مجبور نہ کر یں کہ ہم یہ سوچنے پر مجبور نہ ہو جائیں کہ ملک میں ووٹوں کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی ‘40ارب کا منی بجٹ حکمرانوں کا غر یبوں پر ڈرؤن حملہ ہے جس سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا ۔وہ منگل کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘افضل حسین تارڑ کے مخالف تحر یک انصاف کے امیدوار مامون جعفر تارڑ ‘ سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی اور ڈاکٹر شاہد صد یق کے ہمراہ ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر میڈیا کو وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی پولنگ کے روز غیر قانونی طور پر پولنگ اسٹیشنوں پر عملے پر دباؤ ڈالنے کی ویڈ یو اور حافظ آباد کے الیکشن کمشنر عامر کے ساتھ مامون جعفر تارڑ کی ہونیوالی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ثبوت بھی دیئے گئے جن میں الیکشن کمشنر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرو اﷲ دتہ وڑائچ الیکشن کمیشن اور عدالت کے حوالے سے انتہائی غلیظ الفاظ استعما ل کرتے فیصلہ (ن) لیگ کی مر ضی کے مطابق ہی کر نے کے بارے میں بتایا پر یس کا نفر نس کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے حوالے سے یہ جو ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اس سے بڑ اثبوت اور کیا ہوسکتا ہے ؟آر او نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران جو ’’غلیظ‘‘زبان استعمال کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن اس سے ایک بات ثابت ہوگئی ہے کہ آراو آئین وقانون کے مطابق نہیں بلکہ (ن)لیگ کی مر ضی کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق جب بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے تواس موقعہ پر دونوں امیدواروں کی موجودگی ضروری ہوتی ہے لیکن مامون جعفر تارڑجنہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے سٹے بھی لے رکھا ہے آراو نے اس کے باوجود اور الیکشن کمیشن کے روکنے کے بعد بھی صرف افضل تارڑ کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے تحر یک انصاف کے کا میاب ہونیوالے امیدوار مامون جعفر تارڑ کی جیت کو شکت میں بدل دیا ہے اور پہلے141ووٹ مستر د ہوئے مگر دوبارہ گنتی میں 714ووٹ مستر دکیے گئے ہیں کیاپہلے ووٹوں کی گنتی کے دوران عملے نے ’’نشہ ‘‘کر رکھا تھا ؟۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے حافظ آباد میں19چیئر مین کی نشستیں حاصل کیں جن کو دوبارہ گنتی کے نام پر10سٹیوں میں تبدیل کر دیا ہے ۔ ایک سوا ل کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے کے دوران بھی (ن) لیگ الیکٹرول فراڈ ویسا ہی کر یگی جیسا (ن) لیگ نے پہلے کیا ہے ۔تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ (ن) لیگ کی اتفاق فاؤنڈری کے ملازم کے طور پر کام کرتے نظر آرہے ۔ انہوں نے کہا کہ مامون جعفر تارڑ کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باوجود ریٹر نگ آفیسر اﷲ دتہ وڑائچ نے یک طرفہ ودبارہ ووٹوں کی گنتی میں سائر ہ افضل تارڑ کے والد کو کا میاب کروادیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…