جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پرویز مشرف سے بڑاکوئی محب وطن نہیں ہوسکتا ،محافظ پاکستان کیلئے غداری کے الفاظ استعمال کرنا قومی حمیت کیلئے گالی ہے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے بڑاکوئی محب وطن نہیں ہوسکتا،ہمارے قائد کی حب الوطنی پرانگلی اٹھانے والے خودوطن فروش ہیں ، پرویز مشرف کوبھارت نوازحکومت سے حب الوطنی کے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔محافظ پاکستان پرویز مشرف کیلئے غداری کے الفاظ استعمال کرناقومی حمیت کیلئے گالی جبکہ دفاعی اداروں پرحملے کے مترادف ہے۔پرویز مشرف نے زندگی میں کئی بار دفاع وطن کیلئے سردھڑکی بازی لگائی ،حکمران خاندان بتائے اس کی کیا قربانیاں ہیں ۔ بھارت سے مذاکرات کیلئے گڑگڑانے والے حکمران افواج پاکستان کے سابق سربراہ کامیڈیاٹرائل بندکریں۔پرویز مشرف نے فوج کے سربراہ کی حیثیت سے جواقدامات اٹھائے وہ مادروطن سے والہانہ محبت کے غماز تھے ۔وہ اے پی ایم ایل پروفیشنل ونگ کے اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف درج مقدمات انتظامی نہیں انتقامی نوعیت کے ہیں۔پرویز مشرف کے ساتھ میاں نوازشریف کاانتقامی رویہ سب پرآشکار ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منتقم مزاج حکمران پرویز مشرف کو کسی ترنوالے کی طرح نہیں نگل سکتے ۔جھرلو کے بل پراقتدارمیں آنیوالے حکمرانوں کاجھوٹ اورجبر پرویز مشرف کو پاکستان کی بقاء اورپاکستانیوں کی بہبودکیلئے قومی کرداراداکرنے سے نہیں روک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سچے اورنڈر سپہ سالار پرویز مشرف کیخلاف بوگس ایف آئی آر میں سے غداری کالفظ فوری طورپرحذف کیا جائے کیونکہ اس سے غیورپاکستانیوں کے جذبات بری طرح مجروح ہورہے ہیں ۔پرویز مشرف کوبوگس مقدمات سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف انتہائی جوانمردی کے ساتھ بے بنیاد مقدمات کا سامنا کررہے ہیں وہ حکمرانوں کی طرح ملک سے فرارہونے کاتصوربھی نہیں کرسکتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…