ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آئی جی اسلام آباد،بلدیاتی انتخابات کے لئے نیاقانون پاس

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے بلدیاتی انتخابات کے صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی اورکہا ہے کہ سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج آنے کے بعد بھی ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو گی،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیں اورالیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،وہ گزشتہ روز یہاں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ سے متعلق سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں ڈی آئی جی خالد خٹک، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ، ایس ایس پی سیکیورٹی میر ویس نیاز،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب سمیت تمام زونز کے ایس پیز،سپیشل برانچ اور آپریشنزڈویژن کے افسروں ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس موقع پر طاہر عالم خان نے کہا کہ پولنگ شروع ہونے سے قبل عمارتوں کی مکمل تلاشی کی جائے جبکہ ووٹرز کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے سرچنگ کرتے ہوئے ان کی جامہ تلاشی کو یقینی بنایا جائے،خواتین کے پولنگ سٹیشن پر خواتین اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹیاں دیں،تمام سینئر افسران ریٹرننگ افسروں سے بھی رابطہ رکھیں تاکہ خوشکوار اور پر امن ماحول میں پولنگ کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی، تمام امیدواروں سے اسلحہ لائسنس تھانوں میں جمع کرانے کا کہا جائے اور ان سے الیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں لی جائیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے اور جو بھی امیدواروں مذکورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی پلان کی خلاف ورزی ہو گی وہاں کے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ناکہ بندی کی جائے ، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کرے گی ،امن و امان بر قرار درکھنے کے لئے ریزرو میں پولیس کے دستے موجود ہونگے،بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیوں کے لئے مختص کئے گئے افسروں اور جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل غیر جانبدار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے یا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کوشش کرے اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل اور ماحول کو مثالی اور پر امن بنایا جائے ، پولنگ عملے کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…