منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی طرف ہاتھ بڑھادیا،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے رویئے کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موثر اپوزیشن کےلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کرینگے .اڑھائی سال میں کوئی بھی ہماری تحریک التواءایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی ہے نہ ہی ہمیں چیمبر یا کمرہ دیا گیا ہے .پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن چاہتی ہے تو ہمیں ساتھ لیکر چلے . مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔پیر کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے اراکین سینٹ نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کا کر دار اداکر نے کےلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کےلئے تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے رابطہ کریگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا تحریک انصاف کے ساتھ رویہ امتیازی ہے ۔تحریک انصاف کو اب تک پارلیمنٹ میں چیمبر یا کمرہ تک نہیں دیا گیا ہے ہم پارلیمنٹ میں کہاں بیٹھیں ہماری کار کر دگی متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ کوٹہ کے مطابق ملنے والی تین قائمہ کمیٹیوں میں سے دو کے چیئر مین منحرف ہو چکے ہیں منحرف ارکان کی جگہ دو نئے چیئر مین نامزد کئے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈھائی سال میں قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں تحریک انصاف کی ایک بھی تحریک التواءشامل نہیں کیا گیا ہمارے بل بھی سپیکر اسمبلی فلور تک نہیں آنے دیتے ۔تحریک انصاف نے کمزور قانون سازی پر تحفظات کا اظہاربھی کیا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کاظہار کیا ہے سینٹ کے ممبران بھی اجلاس میں خصوصی طورپر شریک ہوئے تاکہ پوچھا جائے کہ سینٹ میں اپوزیشن کے ساتھ کیا طریقہ اختیار کیا جائے ۔انہوںنے بتایا کہ سینیٹرز کے نقطہ نظر سے واضح ہوا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا رویہ اچھا ہے اور ان کو سہولت دی جاتی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سپیکر با اخلاق ہے لیکن وہ کوئی سہولت نہیں دیتے ۔تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسے قومی اسمبلی میں کوئی کمرہ یا چیمبر نہیں دیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کو دو کمرے دیئے گئے ہیں تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں بیٹھنے کی تنگی ہے ہمیں کہیں تو بیٹھ کر اجلاس کر نے ہیں یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے جس سے ہماری کار کر دگی متاثر ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے سپیکر قومی اسمبلی تحریری طورپر آگاہ کیا ہے کہ ہمیں قائمہ کمیٹی کی تین چیئر مین شپ کوٹے میں ملی تھیں ان میں سے سراج خان اور گلزار خان جماعت چھوڑ گئے ہیں ہم نے انہیں جماعت سے نکال دیا ہے چیئر مین شپ پی ٹی آئی کے کوٹے سے تھی ہمیں اپنا نیا چیئر مین نامزد کرنے کی اجازت دی جائے یہ قواعد کی خلاف ورزی ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ سر کاری بل کمیٹی میں زیر بحث ہوئے بغیر قومی اسمبلی ایجنڈے میں آ جاتے ہیں یہ قانون سازی کے اچھے ہونے کو متاثر کر تے ہیں بل لانے سے قبل لوگوں کو اطلاع تو کر دیں ڈاک میں تاخیر ہوتو ای میل بھیج دیا کریں ہم بہت چیزیں ایجنڈے پر لانا چاہتے ہیں جو سپیکر چیمبر میں ختم کر دی جاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایک پارلیمنٹ میں دو چیمبر ہیں سپیکر اور چیئر مین سینٹ کا ہے لیکن رویہ مختلف ہے ہمیں قومی اسمبلی میں انٹر ٹین نہیں کیا جاتا ہم نے تحریک التواءجمع کرائی مگر وہ ایجنڈے پر نہیں آئی موجودہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے تین دھڑے ہیں سیکرٹریٹ کا رویہ یہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو صرف اپوزیشن سمجھتی ہے حکومت کی نواز ش یا توجہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور ہمیں نظر انداز کیاجاتا ہے ہم اس پر قائد حزب اختلاف سے با ت کریں گے کہ اب صرف پیپلز پارٹی نے نہیں ہمارے نمائندے بھی اپوزیشن کا حصہ ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ قائد حزب اختلاف دیگر پارٹیوں کوبھی ساتھ لیکر چلیں خورشید شاہ کو اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرزکا کاکس بنانا چاہیے ۔قائد حزب اختلاف کا چیمبر اپوزیشن کا ہونا چاہیے صرف پیپلز پارٹی کا نہیں اگر پیپلز پارٹی نے حقیقی اپوزیشن کا کر دار ادا کر نے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے ۔مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے ترقیاتی منصوبوں میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…