ملتان((نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پارٹی میں قبضہ گروپ کو پیراشوٹر سمجھتا ہوں پارٹی میں موجود پیراشوٹرز کی وجہ سے وہ کام نہیں کرسکے جو کرنا چاہتے تھے ، پیرا شوٹرز پارٹی میں دھڑے بندی کرنا چاہتے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی نہیں چاہتے دھڑے وہ بنائیں گے جو پیراشوٹرز ہیں۔ لیڈراور ورکر میں فرق نہیں ہونا چاہیے پارٹی کے دفاتر کو ہمارا ٹربیونل ختم کرچکا ہے جنہیں پارٹی سے نکالا انہیں ٹکٹ دیے جارہے ہیں۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کوہمارے ٹریبونل نے پارٹی سے نکالا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹکٹ دیدیئے گئے۔