کراچی (نیوزڈیسک).معروف دانشور، شاعر،ادیب اور کالم نگار جمیل الدین عالی89برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ۔جیو ے جیو ے پاکستان اور میرے وطن کے سجیلے جوانوں جیسے ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی گزشتہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاںان کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ۔ 20جنوری 1926کو دہلی پیدا ہونے والے جمیل الدین عالی کے دادا اور والد بھی شاعر تھے۔جمیل الدین عالی کافی عرصے سے بیمار تھے ،انہیں کئی بار نجی اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا ۔
جمیل الدین کو ان کی ادبی خدمات پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا
معروف ادیب جمیل الدین عالی انتقال کرگئے
23
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں