راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلہ موخر، 25نومبر کو سنایا جائے گا۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کی رخصت باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت اب 25 نومبر کو ہو گی۔ واضح رہے اس سے قبل ماڈل ایان علی پر کرنسی سمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ماڈل ایان علی پانچ لاکھ ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئیں تھیں۔