اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زین قتل سے متعلق سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہونے پر کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہے گا۔ عدالت نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہونے پر کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہے گا۔ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک سپریم کورٹ سماعت نہیں کرے گی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہونے پر کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا رہے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔