لاہور /اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے کے باعث تین گروپ بن چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پارٹی فنڈز میں 67 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف سینئر صحافی اور عمران خان کے زبردست حامی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ تحریک انصاف میں تین گروپ بن چکے اور ان گروپوں کیوجہ سے تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، عمران خان اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھی پریشان ہیں، انہوں نے اپنے پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام آرہے ہیں اور واضح طور پر کرپشن کے آثار ہیں۔ اس آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر تقریباً 67کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے، حتیٰ کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان خود بھی کرپشن میں ملوث رہیں، اور اسی وجہ سے عمران خان خاصے پریشان تھے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی طرف سے مختلف لوگوں سے وصول کی گئی رقوم اور دیگر اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں جبکہ ان کے ڈومیسائل کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان کاکہناتھاکہ ، ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان 35لاکھ روپے کے جوڑے لئے جن کے پیسے نہیں دئیے گئے اور اسی طرح لاہور کے مشہور جیولر حنیف جیولر سے ہاروں اور انگوٹھیوں پر مشتمل زیورات کے سیٹ منگوائے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائدتھی۔مبشر لقمان نے بتایاکہ ریحام نے جب اپنی فلم’جانان‘ بنانے کا آغاز کیا تو اس کے لئے پارٹی عہدیداروں سے اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے لیے، ایک رہنماءسے اڑھائی کروڑروپے کی وصولی کا ثبوت موجود ہے۔ اسی طرح عون چوہدری کوبنی گالہ واپسی پرپچاس لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ میڈم ریحام خان ’کپتان‘ سے شادی کرنے سے پہلے ہی خبروں میں ان رہی ہیں اور شادی کے بعد ا±ن کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیربحث رہالیکن اب ایک مرتبہ پھر سینئر صحافی مبشر لقمان نے ا±ن کے ڈومیسائل پر بھی سوالات اٹھادیئے اورا±سے جعلی قراردیدیا۔ مبشر لقمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ڈومیسائل لائیں اور نادرا آفس سے چیک کرائیں ، وہ بھی جعلی ہے۔مبشرلقمان نے کہاکہ ریحام خان کے مقابلے کا ایک ہی شخص پورے پاکستان میں نظرآتاہے اور اس کا نام شیخ وقاص اکرم ہے جس کا شاید ہرسرٹیفکیٹ اور ڈگری جعلی ہے۔ ا±ن کاکہناتھاکہ بڑے دکھ کیساتھ ریحام خان کی ذاتی زندگی پر اس لیے بات کی کیونکہ وہ پی ٹی آئی کی پرفارمنس پر اثرانداز ہورہی تھیں۔