جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پولیس کی طرف سے قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پولیس کی طرف سے قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا جبکہ گدھے کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجادگل نے چینی کمپنی کے نمائندے ینگ شینگ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ دوماہ قبل پولیس نے دین پورہ قصور کے علاقے میں ٹینری سے ایک ہزار پچاس گدھے کی کھالیں قبضے میں لے لیں،گدھے کی کھالیں اس کی ٹینری کی نہیں بلکہ چائینزکمپنی گلوبن کی ملکیت تھیں۔ لہٰذا استدعا ہے کہ قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالیں سپرداری پر دینے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے 16نومبر تک جواب طلب کرلیا جبکہ گدھے کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…