اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریحام خان سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے بتایا کہ ریحام خان نے کس کس طرح پارٹی عہدیداران اور دوسرے لوگوں سےمسزعمران خان کےبطور پر فائدہ حاصل کیا ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی سے پینتیس لاکھ کے جوڑے خریدے جن کی رقم ادا نہیں کی، اسی طرح لاہور کے معروف جیولر حنیف جیولر سے زیورات کے سیٹ منگوائے جن میں تین سیٹ ہیروں اور انگوٹھیوں کے تھے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن ریحام خان نے اپنی فلم بنانے کا آغاز کیا تو پارٹی عہدیداروں سے ڈھائی کروڑ روپے لیے جن میں سے ایک عہدیدار سے پیسے لینے کا ثبوت بھی موجود ہے، اس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمران خا ن اور ریحام خان کے مابین طلاق کی خبر عون چوہدری نے عارف نظامی تک پہنچائی جس کے بعد ریحام خان نے عون چوہدری کی بنی گالہ سے چھٹی کروا دی۔ جس کے بد عون چوہدری کو بنی گالہ میں مشروط داخلے کی اجازت دی گئی جس کے لیئے ریحام کی فلم جانان کے لیے عون چوہدری نے کیش پچاس لاکھ کی رقم سے بھرا بیگ ریحام خان کو دیا۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا