لاہور /ملتان(نیوزڈیسک)ملتان پولیس کی بروقت کاروائی سے جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، دو ملزمان گرفتار ، فائرنگ کے تبادلے کے دورا ن ایک گولی ایلیٹ فور س کے جوان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی ،قبضہ سے ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی،ملزمان جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کے دھندے میں بھی ملوث تھے۔ملتان پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر گلشن مہر کالونی میں ایک گھر کے اندر چھاپہ مار جہا ں پر ملزمان نے زیرزمین ایک منظم گروہ بنا رکھا تھا ۔ یہ گروہ ملکی سطح پر سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے علاوہ انتہائی خطرناک مجرموں کو اسلحہ ، گولہ بارود، اور آلات مہیا کرتا تھا۔گرفتار ہونے والے ملزمان جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا کام کرتے تھے۔ آر پی او ملتان طارق مسعود یٰسین کے احکامات پر سی پی او ملتان اظہر اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نشاندہی پر جب ان مشکوک افراد کی رہائش پر ریڈ کیا تو گھر کے اندر موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دورا ن ایک گولی ایلیٹ فور س کے جوان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی ۔ملتان پولیس نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ۔برآمد کیے جانے والے اسلحہ میں دو رائفل 44mm ، ایک رائفل 222 ،دو رائفل8mm، مختلف رائفلزچھ عدد، 45 پسٹل (9mm, 30bore,32 bore) ،2 اوزی پسٹل، شارٹ گین 12 بور ڈبل بیرل 2 ، شارٹ گین 12 بور سنگل بیرل 4 ، شارٹ گن 12 بور پمپ ایکشن8 ، شارٹ گن 12 بور) بلٹ بمعہ میگزین( بٹ 12 بور، 36 عدد، میگزین SMGچھ ،500 روند رائفل 8mm ، 11600 روند 12 بورشارٹ گن، 8000 روند پسٹل 30 بور، 2700 روند پسٹل 9mm ،360 روندرائفل44 بور، 140 روندرائفل 7mm ، 4 خنجر، 1 سٹین گن، 6 دوربین، 11 کلینگ سپرے ، 218 اوپن آرڈی ایس مکس ، 248 آرڈی ایکس22 بور،8 میٹل ڈیٹیکٹر، 2 سٹیمپ ، 11 میگزین سپرے ، 90 جعلی اسلحہ لائسنس شامل ہیں ۔گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی تو قع ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































