جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

اگر کل کچھ ہوا تو ہم سویلین شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے، محمود خان اچکزئی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اگر کوئی گڑ بڑی ہوئی تو ہم سویلین شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والا بیان آئین کے منافی ہے اگر دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے لیکن دونوں شریفوں میں گڑبڑی ہوئی تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سویلین شریف کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس لیے خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر ایوان میں وزرا کی عدم حاضری پر بھی شدید تنقید کی اور ایوان سے علامتی بائیکاٹ کر گئے۔اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری اعلامیے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اعلامیہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے واضح اشارہ ہے جب کہ آرمی چیف نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یہ اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنےکےبعد بھی حکومت نےپارلیمنٹ کوسنجیدہ نہیں لیا، وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئیں گے، وزرا کی عدم حاضری ایک طرف یہاں بیورو کریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے، ہمارے دور حکومت میں ہمارے وزیراعظم ایوان میں آتے تھے تو ہمیں بھی آنا پڑتا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے پارلیمنٹ ہاؤس كے باہر میڈیا سے گفتگو میں كور كمانڈرز كانفرنس كے اعلامیے كو حكومت كے لیے لمحہ فكریہ قرار دیتے ہوئے كہا ہے كہ اس اعلامیے سے حكومت كی كاركردگی واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حكومت كی پالیسی صرف ذاتی تشہیر اور شور مچانا ہے، نواز شریف نے اب بھی كچھ نہ كیا تو عوام انہیں كبھی معاف نہیں كرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایكشن پلان شروع ہوئے ایك سال كا عرصہ گزر گیا اس دوران عسكری قیادت نے اپنی ذمہ داریاں پوری كیں مگر سول حكومت اور ادارے ناكام رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…