جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے، خورشید شاہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آب:(نیوزڈیسک) فوج کے گزشتہ روز کے اعلامیہ کی گونج آج پارلیمنٹ میں بھی سنی گئی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے اشارہ ہے جس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں صاف پیغام دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم پوا نہ ہونے کی نشاندہی کی جب کہ وزرا کی عدم حاضری پر محمود خان اچکزئی ایوان سے علامتی واک آؤ ٹ کرگئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری اعلامیئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اعلامیہ حکومت اور وزیراعظم کے لئے واضح اشارہ ہے جب کہ آرمی چیف نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یہ اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنےکےبعد بھی حکومت نےپارلیمنٹ کوسنجیدہ نہیں لیا، وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئیں گے، وزرا کی عدم حاضری ایک طرف یہاں بیورو کریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے، ہمارے دور حکومت میں ہمارے وزیراعظم ایوان میں آتے تھے تو ہمیں بھی آنا پڑتا تھا۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان آئین کے منافی ہے، دونوں شریف ایک پیچ پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اگر کل کچھ ہوا تو ہم سویلین شریف کے ساتھ ہوں گے اور ہم کسی بھی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جو پارلیمنٹ سے جنم نہیں لیتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…