منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعظم سے ملاقات کیلئے قومی اسمبلی نظر انداز

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بجائے نو منتخب اسپیکر سردار ایاز صادق کے ہاو¿س کو چھوڑ کر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے چلے جانے پر رکن قومی اسمبلی سیخ پا ہوگئے۔خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے گذشتہ روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت جاری رکھی۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ’پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا’۔اسپیکر ایاز صادق کی غیر موجودگی کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جو کہ قومی اسمبلی کی اگلی نشستوں کے خالی ہونے پر پہلے ہی سے سیخ پا تھے، خیال رہے کہ یہ نشستیں وفاقی وزراءکے لیے مختص ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر سینیٹ کے چیئرمین اپنے ہاو¿س کو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں تو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر معمول بنتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاو¿س مکمل طور پر بے کار ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں کارروائی کا آغاز 10 بجکر 30 منٹ پر کیا جانا تھا تاہم اس کا آغاز 11 بجے ہوا
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
۔محمود خان اچکزئی نے رضا ربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ان سے کچھ سیکھنا چاہیے.ان کا کہنا تھا، ’اگر اسپیکر قومی اسمبلی کی کارروائی کو بروقت شروع نہیں کرسکتے اور وزراءکی موجودگی کو یقینی نہیں بناسکتے تو آئندہ میں قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت نہیں کروں گا۔‘اچکزئی نے صرف اس پر ہی اکتفاءنہیں کیا بلکہ یہ بھی کہہ دیا کہ ملک کے اہم مسائل پر وفاقی حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ملک خطرناک ترین صورت حال سے دوچار ہے اور خطے میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ‘افغانستان اور شام میں کیا ہورہا ہے، جہاں اب روسی افواج بھی داخل ہوچکی ہے؟ حال ہی میں وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے امریکا کا دورہ کیا ہے، یہ سب کچھ تو ہورہا ہے لیکن کوئی پارلیمنٹ میں نہیں آیا اور نہ ہی ہاو¿س کو اعتماد میں لیا گیا۔‘انھوں نے سوال کیا کہ اگر حکومت خود سے تجویز کیے گیے مشیروں سے دفاعی اور خارجہ پالیسی چلا رہی ہے تو پارلیمںٹ کی کیا ضرورت ہے؟انھوں ںے پوچھا کہ کیا وہ یہاں صرف تنخواہیں حاصل کرنے آتے ہیں؟ انھوں نے حکومت کی معاشی پالیسوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…