منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

آفاق احمد واپس آنا چاہتے ہیں ، فاروق ستار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کے بقول لوگوں کا کہنا ہے کہ آفاق احمد ایم کیو ایم میں واپس آنا چاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کیلئے دروازے بند نہیں ہیں ۔ عامر خان کی بھی ایم کیو ایم میں واپسی ہوئی وہ واپس آئے تو انہیں اہم پوزیشن پر سینئر ڈپٹی کنوینر بنایا گیا ۔فاروق ستار نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل ہونا چاہیئے ، پاکستان کو قومی یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ آفاق احمد ابتداءمیں ایم کیو ایم کہلانے والی جماعت سے وابستہ رہے ۔ اس وقت ایم کیو ایم مہاجر قومی موومنٹ کہلاتی تھی ۔ آفاق احمد کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا دایاں اور عامر خان کو بایاں بازو تصور کیاجاتاتھا۔ بعد میں تنظیم کی قیادت سے سیاسی اختلافات کے بعد آفاق احمد اور عامر خان نے علیحدہ دھڑا تشکیل دیا جسے آگے جاکر مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کا نام دیاگیا۔ دونوں رہنما کئی برس تک ایم کیو ایم حقیقی نامی تنظیم کی قیادت کرتے رہے جس نے آفاق احمد کو چیئرمین اور عامر خان کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا ۔ 2006 ءمہاجرین قومی موومنٹ کی سینٹرل آرگنا ئزر کمیٹی کے چند رہنما پر اسرار طورپر جیلوں سے باہر آگئے انہوں نے عامر خان کو اپنا چیئرمین بنانے کا اعلان کردیا ۔مہاجر قومی موومنٹ نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے متحد ہ کے ساتھ ساز باز کرلی ہے تاکہ آفاق احمد کو تنہا کیا جاسکے ۔ بعد ازاں اپریل 2010 ءمیں عامر خان نے متحد ہ مفاہمت کا اعلان کرکے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تصدیق کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…