اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان سے علیحدگی کے بعد متعدد خبریں ااور انکشافات گردش کر رہے ہیں. تاہم اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ عمران خان کے سونے کے بعد ریحام خان ان کا موبائل فون بھی چیک کرتی تھیں. پاکستان کے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ذرائع کے توسط سے بتایا ہے کہ ایک رات 3 بجے کے قریب عمران خان نیند سے جاگے تو دیکھا کہ ریحام خان ان کے موبائل فون پر موصول ہونے والی ای ملیز وغیرہ چیک کر رہی ہیں۔ جس پر ان دونوں کے مابین جھگڑا ہو گیا اور بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ ریحام خان نے ان پر ہاتھ ا±ٹھانے کی کوشش بھی کی۔