وہاڑی (آن لائن )پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں وہاڑی کی یونین کونسل 13 میں چیئرمین کے آزاد امید وار افتاب گجر نے ٹاس پر الیکشن جیت لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں وہاڑی کی یونین کونسل 13میں چئیرمین کی نشست پر آزاد امیدوار افتاب گجر اور فقیر محمد گجر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ہے اور دونوں امیدواروں نے 3670,3670ووٹ حاصل کیے دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی 4مرتبہ کی گئی تاہم دونوں کے نتائج مساوی رہے ،جس پر دونوں امیدواروں کے درمیان رٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کے آفس میں ٹاس کرائی گئی اور ٹاس کے زریعے آزاد امیدوارآفتاب گجر نے چیئرمین کی نشست کا الیکشن ٹاس پر جیت لیا ۔