اسلام آباد (آن لائن) سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی ناکامی پر تحریک کے سربراہ الطاف حسین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے یہ جواب ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے طلب کیا گیا ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم اپنا اثررسوخ کھو رہی ہے اس کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے غنڈہ عناصر پہلے ہی چونکہ قانون کے شکنجے میں کسے ہوئے ہیں اور بعض رہنما جو الطاف حسین سے اندرونی طور پر مخالفت رکھتے ہیں نے ان بلدیاتی انتخابات میں اپنا خاموش کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی ۔