اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب میں امسال حج کے دوران منیٰ میں لاپتہ ہونے والے حاجیوں اور مستند تفصیلات نہ ملنے کی وجہ سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی وزارت خطرے میں پڑ گئی ۔ 515 مبینہ طور پر لاپتہ حاجیوں کے معاملے میں وفاقی حکومت کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ان دنوں ستارے گردش میں ہیں اور ان کے لئے مشکلات کا نیا باب کھل گیا ہے ۔ نواز شریف نے حاجیوں کی تلاش کے لئے وزیر مذہبی امور کو سعودی عرب بجھوایا ہے اور حکومت نے سعودی حکومت سے بھی استدعا کی ہے کہ لاپتہ حاجیوں اور دیگر معاملات پر ان کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نئی فہرست بارے بھی تحقیقات کریں گے ۔