اسلام آباد (آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل(ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے موجودہ حکومت کی کمزوریاں جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کا باعث ہیں میگزین انٹرویو اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کسی صورت دباﺅ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کی کسی کوشش اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اس حوالے سے بعض عناصر غلط فہمیاں پھیلا کر ملک میں ابہام پیدا کرنا چاہتے ہیں نیوکلیئر پروگرام بارے پاکستان کی پالیسی بڑی واضح اور حقیقت پر مبنی ہے اس کو آج تک کوئی چیلنج نہیں کر سکا آج بھی فوج داخلی اور خارجی محاذوں پر لڑ رہی ہے آپریشن ضرب عضب بھی تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔ خیبر سے کراچی تک اور گوادر سے گلگت تک فوج نے امن و امان کی بحالی ، دہشت گردی کے خاتمے بلوچستان میں قیام امن اور فاٹا میں متاثرین کی واپسی ان کی بحالی اور تعمیر نو میں اہم کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ فوج کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ۔