پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحر یک نے بھی ضمنی انتخابات میں ووٹر زلسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے خلاف جد وجہد میں تحر یک انصاف کی مکمل حمایت اور دونوں جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے میں ایک دوسرے سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر نے کا اعلان کر دیا ‘دونوں جماعتوں نے ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے شفاف انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے چےئر مین تحر یک انصاف کے ایڈوئزر عبد العلیم خان کے ہمراہ تحر یک منہاج القر آن سیکرٹریٹ میں عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور اوراشتیاق چوہدری سمیت دیگر سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت پر انکا شکر یہ اداکیا جبکہ ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے بارے میں جمع ہونیوالے ثبوت اور27اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کی ہونیوالی آل پارٹیز کا نفر نس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز دور دور تک نظر نہیں آرہی بلکہ یہاں پر جنگل کا قانون ہے اور پو لیس مظلوم کو انصاف دینے کی بجائے اسکے خلاف مقدمات درج کر کے انکو مقدمات واپس لینے پر مجبور کر تا ہے اور قصور میں بھی مظلوموں کو انصاف دینے کی بجائے انکے خلاف ہی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ظلم ہو تا ہے مگر میں سمجھتاہوں کہ پاکستان دنیا کو واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری جب صرف ماڈل ٹاو¿ن میں14لوگوں کومار نے کی بات کرتے ہیں تو میں کہتاہوں کہ صرف ماڈل ٹاو¿ن نہیں پورے ملک میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے میں جہاں ممکن ہو سکے گا وہاں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات میں بڑے دعوئے کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے نامکمل ووٹر لسٹیں دے رہا ہے ‘مجھے چیف الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ہمارے نمائندوں کو تصدیق شدہ ووٹر لسٹیں دیں او ر ووٹر لسٹ کے ہر صفحے پر الیکشن کمیشن کے دستخط اور مہر ہونی چاہیے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…