کراچی.(نیوزڈیسک) سندھ کے بچے اسکول جائیں گے اور جو والدین بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے، ہوگی ان کے خلاف کارروائی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مفت اور لازمی تعلیم کےایکٹ پر عملدرآمد کرانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔سندھ میں لاکھوں بچے اسکول نہیں جاتے۔ دو سال قبل سندھ رائٹ آف چلڈرن ٹوفری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ2013 کا بل سندھ اسمبلی سے پاس ہونے کے باوجود اسکولوں میں داخلے نہ بڑھ سکے۔ اب محکمہ تعلیم سندھ نے مفت اور لازمی تعلیم کے قانون پرعملدرآمد کرانے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی سندھ کے اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے اور ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کے لیے حکمت عملی بنائے گی۔ بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
سندھ میں بچوں کو اسکول نہ بھیجنے پر والدین کیخلاف کارروائی ہو گی
17
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں