منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرکے حکومت مزید مسائل میں پھنس جائے گی، خورشیدشاہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو امریکا جانے سے قبل جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ کالاباغ ڈیم معاملے پر حکومت مزید مسائل میں پھنس جائے گی۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشاہ نے کہا کہ حکومت کو ایف آئی اے کو دیئے گئے اضافی اختیارات کے ضابطہ اخلاق کا جائزہ لینا ہوگا۔ کالاباغ ڈیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید خورشیدشاہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کو تین صوبوں نے اکثریت سے مسترد کردیا ہے اب ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرکے حکومت مزید مسائل میں پھنس جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے، ڈاکٹر عاصم سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کو امریکا جانے سے قبل پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…