لاہور( نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ایاز صادق کا مقابلہ 3ارب روپے مالیت کی انتخابی مہم سے تھا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ سردار ایاز صادق کا مقابلہ تحریک انصاف سمیت 17سیاسی جماعتوں سے تھا۔ ان جماعتوں میں پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی اور شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ بھی شامل تھیں۔