مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک) پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والی متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود کو تھانہ سٹی کے سامنے تیل چھڑک کر خودسوزی کرلی جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی کے سامنے 18 سالہ لڑکی نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں چند گھنٹے زندگی اور موت سے لڑنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا تھا جس کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہارگئی۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل 3 پولیس اہلکار لڑکی کو اپنے ڈیرے پر لے گئے تھے جہاں اسے ہوس کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی انصاف کے لئے 4 روز تک تھانے کے چکر کاٹتی رہی، درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی صبح سویرے تھانے کے باہر آکر بیٹھتی اور شام کے بعد واپس گھر لوٹتی تاہم انصاف نہ ملنے پردلبرداشتہ ہوکراس نے خود پرتیل چھڑک کرآگ لگالی۔دوسری جانب تھانہ سٹی کے تھانیدار نے متاثرہ لڑکی کی فریاد نہ سنی اور مقدمہ درج کرنے کے بجائے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے کوششیں شروع کردی جب کہ انصاف کی متلاشی 18 سالہ لڑکی نے دھکے کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا۔
مظفرگڑھ‘ پولیس اہلکاروں کی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































