کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی سمندری قذاقی سے تحفظ کی تنظیم نے پاکستان کی سمندری حدود کو جہازرانی اور معاشی سرگرمیوں کے لئے محفوظ قرار دیتے ہوئے خطرناک سمندری حدود کی فہرست سے نکال دیا ہے۔اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔کونٹیکٹ گروپ آف پائریسی (سی جی پی سی ایس) نے نظر ثانی کے بعدپاکستان کے تمام خصوصی بحری معاشی زون کو محفوظ قرار دے دیا۔ادارے نے پاکستان کے خصوصی معاشی سمندری زون کو انتہائی خطرناک سمندری علاقے کی حدودسے باہرقراردے دیا۔ پاک بحریہ نے وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خصوصی معاشی زون کو اِس علاقے سے نکالنے کیلئے متفقہ کوششیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کو اب سمندری تجارت ،ماہی گیری ،اورتحقیق جیسی سرگرمیوں کا فائدہ ہوگا۔پاکستان کی بندرگاہ کی طرف آمدورفت پراضافی سیکیورٹی اور انشورنس کے اخراجات بھی ختم ہوجائیں گے۔