لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستان پےپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسےنےٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب میں مسلم لےگ (ن) اور پی ٹی آئی کی طرف سے کی گئی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے پانی کی طرح پےسہ بہاےا الےکشن کمےشن کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لے کےونکہ یہ ضابطہ اخلا ق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کی من مانیوں سے الےکشن کمےشن آف پاکستان کہی نظر نہےں آرہا ۔ انہوں نے مزےد کہاکہ ان دو جماعتوں نے جتنا پےسہ خرچ کےا ہے پےپلزپارٹی اس حوالے سے ان کا مقابلہ نہےں کرسکتی ۔