لاہو ر(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ عبد العلیم خان پی ٹی آئی کی نظریاتی بنیادوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں ،عبد العلیم خان نے حلقہ 122میں مہم پر بہت زیادہ پیسے خرچ کیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس وجیہہ الدین نے کہا کہ عبد العلیم خان کی جانب سے حلقہ 122میں بے دریغ پیسہ خرچ کرناانتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ 122میں سے دونوں جانب سے جذبات کو ابھارا گیا اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاف کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی گئیں ۔انہوں نے مزید کہا ایاز صاد ق نے بھی انتخابی قواعد و ضوابط کاخیال نہیں رکھا ۔