اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی سپورٹرز کے درمیان انوکھامقابلہ ،عوام کی تالیاں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122اور صوبائی حلقہ پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قائم پولنگ اسٹیشن کے سامنے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان سپورٹرز کے درمیان ڈانس کا مقابلہ بھی ہوا ، دونوں جماعتوں کے سپورٹرز مقابلے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ، لوگوں نے تالیاں بجا کر دونوں گروپوں کو داد دی ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 122 اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جہاں سپورٹرز انداز ،،رنگ برنگے کپڑے پہنے، چہروں پر پینٹ کیے اپنی پارٹیوں کو سپورٹ کرتے دکھائی دیئے وہیں گڑھی شاہو کے علاقے میں کوئین میری کالج کے سامنے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان سپورٹرز آمنے سامنے آگئے اور کچھ دیر نعرے بازی کرنے کے بعد دونوں گروپوں میں ڈانس کا مقابلہ شروع ہو گیا ۔ایک نوجوان پی ٹی آئی کا آکر ڈانس کرتا تو اس کے جواب میں مسلم لیگ(ن) کے گروپ کی طرف سے دوسرا نوجوان آکر ڈانس کے مقابلے میں حصہ لیتا ۔نوجوانوں کے ڈانس مقابلے نے کافی دیر تک سماع باندھے رکھا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی ۔ ڈانس مقابلے کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دونوں جماعتوں کے نوجوان سپورٹرز نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگایا اور پرامن طور پر وہاں سے منتشرہوگئے ۔اس موقعپر لوگوں نے تالیاں بجا کر دونوں گروپس کے بہترین ڈانسرز کو داد بھی دی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…