اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

این اے 122 ،پیپلزپارٹی نے سب کو حیران کردیا،ووٹ میں نہ سہی برتری تو لے ہی لی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )این اے 122 ،پیپلزپارٹی نے سب کو حیران کردیا،ووٹ میں نہ سہی برتری تو لے ہی لی،اور وہ بھی نظم و ضبط میں۔،تمام پولنگ سٹیشنز میں پیپلزپارٹی کے کارکن پرامن رہے جبکہ این اے 122کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کے موقع پر سیاسی درجہ حرارت عروج پر رہا ،حلقے کے گلی کوچے اور شاہراہیں رو عمران رو اور گو نوازگو کے نعروں سے گونجتی رہیں ۔ پولنگ اسٹیشنز کے قریب قائم کئے جانے والے سیاسی جماعتوں کے کیمپوں میں کارکن ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ حلقے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے رہنماﺅں کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھی کارکن رو عمران رو اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے ۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے این اسے 122سے امیدوار بیرسٹر عامر حسن اور پی پی 147سے امیدوار شاہد افتخار ایڈووکیٹ کے حمایتی کارکن انتہائی پر امن رہے اور ان کی طرف سے سیاسی مخالفین کے خلاف نعرے بازی کی بجائے صرف اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے صبح کے وقت پولنگ اسٹیشنز کے قریب اپنے کیمپ قائم کئے گئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی کیمپ خالی ہو گئے اور وہاں ہو کا عالم رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…