لاہور( این این آئی)این اے 122اور ذیلی حلقہ پی پی 147کے حوالے سے ٹی وی چینلز پر نتائج کے حوالے سے آنے والی مختلف رپورٹس سے امیدوار تذبذب اور مخمصے کا شکار رہے ۔کئی ٹی وی چینلز پر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج جاری کرنے کی رفتار تیز جبکہ کئی کی سست رہی جسکی وجہ سے امیدواروں کو کبھی خوشی اور کبھی غم کی کیفیت سے گزرنا پڑا ۔ ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کا اختتام ہوتے ہی زندہ دلان لاہو رگلی ، محلوں اور چوراہوںمےں بےٹھ کر انتخابی نتائج دےکھتے رہے ،پسندےدہ جماعت کے امےدوار کے ووٹوں کی برتری کی خبر آنے پر بھرپور نعرے بازی کی جاتی رہی ۔سےاسی جماعتوں کے سنجیدہ سپورٹرز دفاتر مےں بیٹھ کر نتائج دیکھتے رہے ۔ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں مکمل نتیجہ آنے سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنی سیاسی مخالف جماعت پی ٹی آئی کے کارکنوں سے طنزاً ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے رہے ۔ لیگی کارکنوں کا کہنا تھاکہ ”ہمیں آپ سے ہمدردی ہے “۔