لاہور(نیوزڈیسک) حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں پاک فوج کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فرائض دئیے جبکہ فوج کے جوان پیٹرولنگ بھی کرتے رہے ۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کے باعث کسی بھی جگہ سے کوئی شکایت موصول نہ ہوئی ۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر کارکنوں کے درمیان کشیدگی کی اطلاع پر بھی پاک فوج کے جوانوں نے فوری اپنی دستیابی یقینی بنائی جس سے پولیس کو بھی سپورٹ میسر رہی ۔مختلف پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے پاک فوج اور جنرل راحیل شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔