اوکاڑہ(نیوزڈیسک)این اے144اوکاڑہ،غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج،متوقع نتیجے نے سب کو ہلاکر رکھ دیا،نہ مسلم لیگ ن نہ تحریک انصاف بلکہ آزاد امیدوار بھی مضبوط پوزیشن میں،اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 میں آج صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے عارف علی چودھری، آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق اور تحریک انصاف کے اشرف سوہنا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، حلقے میں تین لاکھ سولہ ہزار ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔دنیا نیوز کو اب تک جتنے پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں ان کے مطابق مسلم لیگ نواز کے عارف علی چودھری نے 9265، جبکہ ا?زاد امیدوار چودھری ریاض الحق نے 9257 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اب تک اس حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں سے انیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ تقریباً 12 فیصد نتائج موصول۔ پی ٹی ا?ئی کے اشرف سوہنا اب تک صرف 1300 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔