اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے 8 اکتوبر کو سمجھوتا ایکسپریس کی آمدورفت کو روکنے کے آپریشن اور اس کے نتیجے میں مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر راگھورام کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا جہاں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) ڈاکٹر محمد فیصل نے اس واقعہ پر انہیں پاکستانی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے آپریشن سے 200 مسافروں کو جن میں دونوں ملکوں کے مسافر شامل تھے شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہونا پڑا۔ بھارتی سفارتکار کو باور کرایا گیا وہ بھارتی مسافر جو اس آپریشن کی وجہ سے پاکستان سے بھارت نہیں جاسکے حکومت پاکستان نے مسافروں کو قیام کے دوران مناسب انداز سے اکاموڈیٹ کیا اور ان کے قیام کیلئے موزوں اقدامات کئے۔
سمجھوتا ایکسپریس کی معطلی پر پاکستان کا احتجاج، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل ۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
Foot In The Door
-
حکومتی سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟200یونٹ والے صارفین کو انتابہ
-
کیاپاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا؟صدر ٹرمپ سے انٹرویو میں سوال
-
امتیاز سپر اسٹور، ڈی واٹسن سمیت 6 بڑے اسٹورز کے امپورٹ کاغذات جعلی نکلے، مقدمات درج
-
مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
-
نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہو گا؟
-
’’کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی دھوکا دہی‘‘ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
-
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
-
ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
-
اگلے ماہ اگست میں 12 چھٹیاں! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
اگست 2026 کی چھٹیاں، پاکستانیوں کو 12 تعطیلات ملنے کا امکان



















































