جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

محرم کے دوران ’’را‘‘ پاکستان میں بدامنی پھیلا سکتی ہے،خفیہ ادارے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد،کرا چی ( آن لائن ) خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں بدامنی پھیلا سکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوصوبہ سندھ میں ملک دشمن عناصر اور فرقہ ورانہ دہشتگردوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کے حوالے سے بعض شواہد موصول ہوئے ہیں جو دوران محرم الحرام امن کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں ان اطلاعات پر محدودنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے انہی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، وزیر تعلیم نثار کھوڑو ، چیف سیکرٹری صدیق میمن ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، سیکرٹری داخلہ مختار سومرو کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…