کراچی(نیوزڈیسک) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہیئے۔ اگر فوجی قیادت بدلی تو سب کچھ صفر ہوجائے گا۔ پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کو ملک میں بہت مقبولیت حاصل ہوگئی ہے اور انہیں اس بات کی خوشی ہے۔
مزید پڑھئے:ایاز صادق ،عبدالعلیم خان کی نااہلی،خطرہ سر پر آگیا