اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیٹ بنک نے بجلی گھروں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے ڈیڑھ ارب قرض کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایکسپورٹرز پاور پلانٹ لگانے کے لیے بینکوں سے ڈیڑھ ارب روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق طویل مدتی قرض کی سہوت اس لیے دی گئی ہے کہ صنعتکار اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرسکیں۔اعلامیئے کے مطابق مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیاں الگ سے بنائی گئی پاور کمپنیوں کے لیے بینک سے قرض لے سکتی ہیں لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ کراچی ایکسپورٹرز پلانٹس سے پیدا ہونے والی کم سے کم 70 فیصد بجلی برآمد ہونے والی اشیاءکی تیاری میں استعمال کریں۔ اس کے علاوہ جنریٹرز کی درآمد پر صنعتوں کو اسٹیٹ بینک نے پہلے ہی سے طویل مدتی قرض کی سہولت دے رکھی ہے ، بینک ان ایکسپورٹرز کو پاور کمپنیاں قائم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کریں گے جو سالانہ کم سے کم 50 لاکھ ڈالر مالیت کی ایکسپورٹس کرتے ہوں۔